مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاون کا رہائشی عبدالسلام شادی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے اپنے خاندان کے ہمراہ ٹیکسی کار میں چمن جا رہا تھا کہ کچلاک کے علاقے کلی شیخ خان میں ان کی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار کے ڈرائیور گل جان سمیت تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ تین بچوں سمیت پانچوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
مہرنیوز- 13 فروری 2013ء: پاکستان کے شہرکوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1815986
آپ کا تبصرہ